سکیورٹی فورسز کا بنوں میں سرچ آپریشن ،

بھاری تعدا د میں اسلحہ برآمد، نورڈ جانی خیل روڈ پرعائد کرفیو ختم بر آمد اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل

منگل 14 نومبر 2017 11:44

سکیورٹی فورسز کا  بنوں میں سرچ آپریشن ،
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے نورڈ میںخفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا تاہم نورڈ جانی خیل روڈ پر دوروز سے لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے نورڈ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 15 بارہ بور بندوقیں، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں۔ دوسری طرف بنوں کے علاقے نورڈ جانی خیل روڈ پردو روز قبل سیکورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے کے نتیجے میں لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :