خواجہ آصف کاانسانی حقوق کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ

کونسل کو پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اورفروغ کیلئے مختلف قانونی، ادارہ جاتی، انتظامی اورپالیسی اقدامات بارے آگاہی

منگل 14 نومبر 2017 11:46

خواجہ آصف کاانسانی حقوق کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے تعمیری مذاکرات ،روابط اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اورفروغ کیلئے مختلف قانونی، ادارہ جاتی، انتظامی اورپالیسی اقدامات بارے بتایا۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے عالمی گردشی جائزے کے بارے میں پاکستان کی قومی رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اورفروغ کیلئے مختلف قانونی، ادارہ جاتی، انتظامی اورپالیسی اقدامات کے بارے میں بتایا۔

بڑی تعداد میں ملکوں نے پاکستان کے انسانی حقوق کے ایجنڈے میں پیشرفت کو سراہا۔پاکستان کی جانب سے ہونیوالی پیشرفت کااعتراف کرتے ہوئے کونسل میں شریک ملکوں نے اس کاجائزہ لینے کی تجویز پیش کی۔

متعلقہ عنوان :