نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

منگل 14 نومبر 2017 11:44

نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا جس کے حوالے سے نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔اعظم تارڑ نے اپیل منگل کو ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے احتساب عدالت نے نوازشریف کی تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :