اگر پرویز مشرف پاکستان میں کہیں سے بھی الیکشن لڑے تو ان کی ضمانت ضبط ہو جائے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 نومبر 2017 11:02

اگر پرویز مشرف پاکستان میں کہیں سے بھی الیکشن لڑے تو ان کی ضمانت ضبط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی اور ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پرویز مشرف کو بھارتی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر ان کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ بس یہی چاہتے ہیں کہ پرویز مشرف انڈین چینلز پر بیٹھے ہوں اور ان پر تابڑ توڑ حملے کرتے جائیں۔

عارف نظامی نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں پرویز مشرف سے ملا ہوا ہوں، وہ ایک نفیس آدمی ہیں اور کھُل کر بات کرتے ہیں ، اس لحاظ سے شاید نہیں بلکہ یقیناً سیاست ان کے بس کا روگ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پرویز مشرف نے پاکستان کے کسی علاقہ سے بھی الیکشن لڑا تو اپنی ضمانت ضبط کر وا لیں گے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: