مریدکے میں قبر کی کھُدائی کے دوران قدیمی سکے نکل آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 نومبر 2017 10:58

مریدکے میں قبر کی کھُدائی کے دوران قدیمی سکے نکل آئے
مریدکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2017ء): مریدکے میں قبر کی کھُدائی کے دوران درجنوں قیمتی سکے نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق قبر کی کھُدائی کے دوران علاقہ بھر میں بھاری مقدار میں سونا نکلنے کی افواہ بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وائس چئیرمین بلدیہ نے سکے قبصہ میں لے کر محکمہ آثار قدیمی کے حوالے کرنے کے لیے رابطہ بھی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق علاقہ کے قدیم ٹبہ کوٹ یعقوب قبرستان میں قبر کے لیے زمین کھودی جا رہی تھی کہ وہاں سے درجنوں کی تعداد میں قدیمی سکے نکل آئے۔ علاقہ میں وافر مقدار میں سونا نکلنے کی افواہ پھیلی تو صدر مریدکے پولیس اور وائس چئیرمین بلدیہ مریدکے رانا ماجد نواز موقع پر پہنچ گئے اور سکوں کا جائزہ لیا۔ رانا ماجد کے مطابق برآمد ہوئے سکے دھات کے بنے ہوئے ہیں۔ جس پر مزید تحقیق کے لیے محکمہ آثار قدیمہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ ان سکوں کا مزید جائزہ لے کر ان کی مالیت کا پتہ لگائیں گے۔