سابق وزیر اعظم نوازشریف کےصاحبزادے حسین نواز کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 نومبر 2017 10:44

سابق وزیر اعظم نوازشریف کےصاحبزادے حسین نواز کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2017ء) : اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دئے جانے کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اس رپورٹ میں حسین نواز کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلہات بھی عدالت کو فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسین نواز کے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک میں چار اکاؤنٹس ہیں، رپورٹ کے مطابق ان چاروں اکاؤنٹس میں رقم بھی موجود ہے۔

حسین نواز کے ایک اکاؤنٹ میں 207.53 پاؤنڈز، دوسرے اکاؤنٹ میں 3،82،381 روپے، تیسرے اکاؤنٹ میں 4272 یورو جبکہ چوتھے اکاؤنٹ میں 3992 ڈالرز موجود ہیں، نیب کے تفتیشی افسر محمد کامران نے عدالت میں بتایا کہ حسین نواز کی ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔