ایم کیو ایم پاکستان کل بھی لندن سے وابستہ ہے، ایم کیو ایم کے کسی ایک بھی کارکن نے الطاف حسین کو غدار وطن نہیں کہا، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان سے الطاف حسین کو سانس ملتی ہیں۔ الطاف حسین ’’را‘‘ کے ثابت شدہ ایجنٹ ہیں، 22اگست کو ایم کیو ایم کو ختم ہو جانا چاہیئے تھا۔ ،انٹرویو

پیر 13 نومبر 2017 22:55

ایم کیو ایم پاکستان کل بھی لندن سے وابستہ ہے، ایم کیو ایم کے کسی ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل بھی لندن سے وابستہ ہے، ایم کیو ایم کے کسی ایک بھی کارکن نے الطاف حسین کو غدار وطن نہیں کہا، ایم کیو ایم پاکستان سے الطاف حسین کو سانس ملتی ہیں۔ الطاف حسین ’’را‘‘ کے ثابت شدہ ایجنٹ ہیں، 22اگست کو ایم کیو ایم کو ختم ہو جانا چاہیئے تھا۔

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دباؤ کا لفظ میں نے کبھی استعمال نہیں کیا۔ ایم کیو ایم وسیم اختر کو گورنر سندھ کے پاس بھیجا گیا کہ وہ کہیں کہ فاروق ستار کے اوپر اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ ہے، وفاقی وزراء کے بیان آئے کہ فاروق ستار کے اوپر جاؤ ہے، فاروق کے لوگوں نے خود کہا کہ وہ انجینئر سیاست کو نہیں مانتے فاروق ستار کہتے ہیں کہ انہوں نے آرمی چیف، ڈی ملٹری کو خط لکھا ہے، کسی سیاستدان کا حوالہ ایم کیو ایم نے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

میں اپنی پریس کانفرنس میں فاروق ستار کی باتوں کا جواب ضرور دوں گا۔ میں نے 50گھنٹے بعد فاروق ستار کی باتوں کا جواب دیا۔ مصطفیٰ کمال نے میری پارٹی کو بدنام کر دیا کہ ادارے ہمارے ساتھ زبردستی کر رہے ہیں، میں نے ایم کیو ایم کو بے نقاب کیا ہے، ایم کیو ایم کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے بارے میں بتا سکتا ہوں کہ انہوں نے کب کب کہاں کہاں ہم سے علیحدگی میں بات کی، فاروق ستار را کی ایم کیو ایم کی باقیات میںس ے ہیں۔

الطاف حسین را کی ثابت شدہ ایجنٹ ہیں۔ الطاف حسین پاکستان توڑنے کی بات کر رہا ہے، پاکستان کا جھنڈا جلا رہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے آج تک الطاف حسین کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ الطاف حسین کو ایم کیو ایم والوں نے ایک بار بھی غدار وطن نہیں کہا، ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان دونوں ایک ہی ہیں، جب تک ایم کیو ایم کا نام رہے گا الطاف حسین کو سانسیں ملتی رہیں گیں۔ ایم کیو ایم پاکستان آج بھی لندن سے وابستہ ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے لوگ لندن میں پیسے آج بھی بھجوا رہے ہیں۔۔