مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ کی لیویز پٹرولنگ پر مامور گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار زخمی

پیر 13 نومبر 2017 22:12

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ کی لیویز پٹرولنگ پر مامور گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گز شتہ روز کوئٹہ کراچی شاہراہ پربدرنگ کے قریب کراچی جانے والی مسافر کوچ لیویز فورس کی پیٹرو لنگ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں2لیویز اہلکار عبداللہ اور رحمت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے خالق آباد منتقل کردیا گیاتاہم کوچ میں سوار افراد محفوظ رہے ۔

متعلقہ عنوان :