کوٹ عبدالمالک کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،دو طالب علم جاں بحق ،ایک زخمی

پیر 13 نومبر 2017 22:04

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں دو طالب علم جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا، حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تین موٹرسائیکل سوار طالب علم اکیڈمی سے چھٹی کے واپس گھر جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث پیچھے سے آنے والے ٹرک نے اوور ٹیک کرنے کے دوران موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دو طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی رضوان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :