اس لئے الطاف حسین کو دشمن بنایا پرویز مشرف آئیں اور جماعت کی قیادت سنبھال لیں ‘ مصطفی کمال

پرویز مشرف سے کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی ،جو باتیں کی ہیں وہ دو فیصد بھی نہیں ہیں ،جب یہ جھوٹ بولتے ہیں تو مجھے تھوڑا سچ بولنا پڑتاہے

پیر 13 نومبر 2017 22:02

اس لئے الطاف حسین کو دشمن بنایا پرویز مشرف آئیں اور جماعت کی قیادت سنبھال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کیا ہم نے اس لئے الطاف حسین کو اپنا دشمن بنایا اور جان ہتھیلی پر رکھی کہ پرویز مشرف آئیں اور آ کر ہماری جماعت کی قیادت سنبھال لیں ،فاروق ستار سے بہت سے ملاقاتیں ہیں جن کا ان کی پارٹی کو بھی علم نہیں ،میں نے جو باتیں کی ہیں وہ تو دو فیصد بھی نہیں ہیں ،میں بار بار کہتا ہوں کہ اتنا جھوٹ بولو جو میں برداشت کر سکو ں ، جب یہ بری طرح سے جھوٹ بولتے ہیں تو مجھے تھوڑا سچ بولنا پڑتا ہے۔

ایک انٹر ویو میں مصطفی کمال نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے دبئی میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔ صدر کا منصب چھوڑنے سے کچھ دیر پہلے ایک مشترکہ دوست ان کے پاس بیٹھے ہواتھاجہاں میرا ذکر ہوا تو اس دوست نے فون ملا دیا اور صرف تین سے چار منٹ بات ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں میں پرویز مشرف کی قیادت کی خبریں پڑھ کر حیران ہوتا ہوں ۔ کیا ہم نے الطاف حسین کو اس لئے اپنا دشمن بنایا ، اپنی جان ہتھیلی پر رکھی کہ پرویز مشرف آئیںاور آکر ہماری جماعت کی قیادت سنبھال لیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری فاروق ستار سے بہت سے ملاقاتیں ہیں جو ان کی پارٹی کے لوگوں کو بھی معلوم نہیں ۔ میں نے جو باتیں کی ہیں وہ تو دو فیصد بھی نہیں ۔کیا انہیں نہیں معلوم کہ میر ے ساتھ بیٹھ کر کیا باتیں ہوئی ہیں،جب یہ دیوار سے لگا دیتے ہیں اور گردن پر پائوں رکھ دیتے ہیں تو مجھے تھوڑا سچ بولنا پڑتا ہے اور یہ بہت تھوڑ اسچ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو صرف اپنی سیٹوںسے پیار ہے یہ الطاف حسین سے خوفزددہ لوگ ہیں اور یہ سمجھتے ہیںکہ انہیں کبھی موت نہیں آئے گی۔