قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی افغان بارڈر پر پاکستانی افواج کے افسروں اور جوانوں پر حملے کی شدید مذمت

پیر 13 نومبر 2017 22:02

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی افغان بارڈر پر پاکستانی افواج کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے افغان بارڈر پر پاکستانی افواج کے افسروں اور جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اور ان کو ان کے انجام تک پہنچانا ہم سب کا مشترکہ مشن اور ذمہ داری ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔