سید خورشید احمد شاہ کی افغان بارڈر پر پاکستانی افواج کے افسروں اور جوانوں پر حملے کی شدید مذمت

دہشت گرد ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اور ان کو ان کے انجام تک پہنچانا ہم سب کا مشترکہ مشن اور ذمہ داری ہے ،ْاپوزیشن لیڈر

پیر 13 نومبر 2017 21:24

سید خورشید احمد شاہ کی افغان بارڈر پر پاکستانی افواج کے افسروں اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے افغان بارڈر پر پاکستانی افواج کے افسروں اور جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اور ان کو ان کے انجام تک پہنچانا ہم سب کا مشترکہ مشن اور ذمہ داری ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :