اے این پی کے زیر اہتمام چمن میں منعقد ہونے والے جلسے کی جھلکیاں

پیر 13 نومبر 2017 21:12

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) اے این پی کے زیر اہتمام چمن میں منعقد ہونے والے جلسے کی جھلکیاں *جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔*جلسے میں پشتو قومی ترانااور دوسرے انقلابی ترانے بجائے گئے۔*اے این پی کے قائد اسفند یار ولی خان کی جلسہ گاہ آمد پر شرکا نے کھڑے ہوکر والہانہ استقبال کیااور زبردست نعرے بازی کی۔

*جلسہ گاہ میں فخر افغان باچا خان، شہید جیلانی خان اچکزئی،شہید عسکر خان ایڈووکیٹ اوراسفند یار ولی خان کے قد آور تصاویر اور بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔ *جلسہ گاہ میں سرخ جھنڈے اور ٹوپیاں خوبصورت منظر پیش کررہی تھیں۔*بارش اور سرد موسم کے باوجود مختلف علاقوں سے پرجوش انداز میں شرکاء جلوسوں کے شکل میں آتے رہے ۔*جلسے کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی مگر شرکاء انتہائی منظم انداز میں آخر تک بیٹھے اورقائدین کے تقاریر سے محظوظ ہوہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

*چمن کے ہائی سکول فٹ بال گرائونڈ میں منعقدہ ایک تاریخی جلسہ عام تھا۔* جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ *اے این پی کے کارکنوں ،لیویز اور پولیس نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے ۔*اسفند یار ولی خان جب اسٹیج پر آئے تو کارکنوں کے جذبات اور استقبال قابل دید تھا۔*اسفند یار ولی خان نے پشتو اور اردو میں بھی تقریر کی ۔ٴ* جلسے میں متعدد قراردادیں بھی پیش کی گئی جس کے شرکاء نے ہاتھ اٹھا کرمنظوری دی ۔*اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مابت کاکا نے سرانجام دئیے جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عصمت اللہ نے حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :