غذر کی تحصیل اشکومن کے بالائی موضعات کے مکین اس دور میں بھی زندگی کی اہم ضروریات سے محروم

پیر 13 نومبر 2017 21:07

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) تحصیل اشکومن کے بالائی موضعات کے مکین اس دور میں بھی زندگی کی اہم ضروریات سے محروم ہیں محترم دان، بدصوات اوربورتھ کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی صحت ،پینے کا صاف پانی اور امدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اب تو صورت حال یہ ہے گاہکوچ سے اسی کلومیٹر دور واقع اس علاقے کے عوام کو ایک طرف بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو سخت پرشانیوں کا سامنا کرنا پٹرتا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے پینے کا صاف پانی یہاں کے مکینوں کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ یہاں کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے جبکہ امد و رفت کی صورت حال یہ ہے کہ محترم دان روڈخستہ حالی کا شکار ہے روڈ قلی گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے ہیں مگر محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران انکھیں بند کرکے بیٹھے ہوئے ہیں عوام کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے غذر یہاںپر موجود ڈسپنسری میں ادویات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے معمولی مریض کو بھی گاہکوچ لے جانا پڑتا ہے گائوں میں لوگ طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے گائوں کے مکینوں کرم علی ،داد جان ،علی احمد اور بھائی جان نے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محترم دان سے ایمت تک روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور یہاں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے لوگوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران بلند بانگ دعوے کرنے والے ممبران کامیاب ہونے کے بعد اس علاقے کو مڑ کر بھی نہیں دیکھتے ہیں جس کا صلہ ان کو اگلے لیکشن میں دیا جائے گا اس طرح غذر کے بالائی گاوں کاکونی کائی کے عوام بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اس گاوں کے عوام بھی ہروقت اپنے مسائل لیکر حکام کے دفتروں کا چکر لگاتے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں۔

۔