راوی ٹاؤن کے علاقوں میں خصوصی طور پر ڈینگی سرویلنس کی جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے‘ڈاکٹر سلیم

انسداد ڈینگی اور ڈینگی لاروا سرویلنس میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘ڈی ایم ایس کا اجلا س سے خطاب

پیر 13 نومبر 2017 20:46

راوی ٹاؤن کے علاقوں میں خصوصی طور پر ڈینگی سرویلنس کی جائے اور اس کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلیم نے کہا ہے کہ راوی ٹاؤن کے بارڈر علاقوں میں خصوصی طور پر ڈینگی سرویلنس کی جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے، انسداد ڈینگی اور ڈینگی لاروا سرویلنس میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلیم نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی راوی ٹاؤن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دن انسداد ڈینگی کے لیے اہم ترین ہے۔ اس میں پوری طرح چوکس رہ کر اور فرض شناسی کے بل بوتے پر کام کیا جائے تاکہ ڈینگی پر مکمل قابو رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی ڈینگی لاروا کے لیے غیر موافق ہوتی جا رہی ہے لیکن کسی غفلت اور کوتاہی کی پھر بھی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے انہی مہینوں میں جن علاقوں میں زیادہ لاروا ملا تھا ان علاقوں کی ڈیپ سویپنگ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے حوالے سے ہاٹ سپائس پر توجہ مرکوز کریں اور تمام اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اور واسا کو ہدایت کی کہ وہ جامع منصوبہ بندی کے مطابق انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :