ضلع قلعہ سیف اللہ میں خسرے کی وباء پھیل گئی، ایک ہفتے کے دوران 16بچے جاں بحق

خسرے 7بچے جاں بحق ہوئے ،صرف 350ویکسین دستیاب ہیں جبکہ ضرورت25ہزار ویکسین کی ہے ،ڈی سی قلعہ سیف اللہ

پیر 13 نومبر 2017 20:45

ضلع قلعہ سیف اللہ میں خسرے کی وباء پھیل گئی، ایک ہفتے کے دوران 16بچے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں بڑے پیمانے پر خسرے کی وباء پھیل گئی ایک ہفتے کے دوران 16بچے جاں بحق ہوگئے ،ڈسٹرکٹ چیئر مین قلعہ سیف اللہ عبدالخالق میر زئی نے دعوی ٰ کیا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں خسرے کی وباء پھیلنے سے ایک ہفتے کے دوران 16بچے جاں بحق ہوگئے ہیں اور اس وقت ضلع کی 12یونین کونسلز میں سینکڑوں بچے خسرے کی وباء کی زد میں ہیں خسرے کے باعث دولت زئی،اختر زئی اور شاگئی میرزئی کے علاقوں میں اموات ہوئیںانہوں نے بتا یاکہ بروقت میڈیکل ٹیمیں نہ بھیجی گئیں تومزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ امیر گھمرو سے رابطہ کر نے پر انہوں نے خسرے 7بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصد یق کی اور کہا کہ اس وقت 220بچے خسرے کی وباء سے متاثر ہوئے ہیں،ضلع میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صرف 350ویکسین دستیاب ہیں جبکہ ضرورت25ہزار ویکسین کی ہے محکمہ صحت سے میڈیکل ٹیمیں اور ادویات کی درخواست کی ہے،ڈپٹی کمشنر نے مزید بتا یا ژوب ڈویژن کے دیگر علاقوں میں خسرہ سے بچائو مہم کی گئی لیکن محکمہ صحت اور حکومت بلوچستان کو کئی ماہ قبل اس اہم معاملے کے بارے میں آگاہ کر نے کے با وجود بھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں خسرہ پھیلنے کے خدشات پہلے سے موجود تھے تاہم محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صورتحال پر قابو پا نے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :