وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصردورے پر( کل) کوئٹہ پہنچیں گے

پیر 13 نومبر 2017 20:45

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصردورے پر( کل) کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصردورے پر کل بروز منگل 14نومبر کو خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے گئے، ائر پورٹ پروزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی ،اراکین پارلیمنٹ ،قبائلی عمائدین اور اعلی حکام انکا استقبال کرینگے ،وزیراعظم کو سخت سیکورٹی میں ائر پورٹ سے گورنر ہائوس لایا جائے گا جہاں پر گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری او رکابینہ کے ارکان ملاقاتیں کرینگے ،اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو صوبے کے حوالے سے امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔