مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی گئی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال وفاق کی نمائندگی کرینگے

پیر 13 نومبر 2017 20:44

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی گئی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جگہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تجویز پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ ان کی جگہ اب وزیرداخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹایا گیا ہے۔اب مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر داخلہ اور وزیر صنعت و پیداوار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :