وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی دبئی ایئرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

پیر 13 نومبر 2017 20:41

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی دبئی ایئرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دبئی ایئرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہیں دبئی ایئرشو میں شرکت کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے دفاع نے دی تھی۔ چیئرمین پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ ایئر مارشل ارشد محمود نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کی سرگرمیوں کے بارے میں وزیر کو بریف کیا۔

پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کے پویلین میں وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔ وزیر دفاعی پیداوار نے پاکستان کے پویلین کا دورہ بھی کیا ۔ ہر دو سال بعد ہونے والے دبئی ایئرشو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ 1200سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں اور یہ 15واں دوبئی ایئرشو ہے جس میں 160سے زائد جہاز نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے دن کی تقریب صرف ٹریڈ وزیٹرز کیلئے تھی اور 5روزہ یہ تقریب جہازوں کی نمائش وزیٹرز اور نمائش کنندگان کی شرکت کے لحاظ سے سب سے بڑی ہے۔ ایئرشو 12نومبر سے 15 نومبر 2017ء تک جاری رہے گا اور توقع ہے کہ اس سال اس شو میں 2015کے 66346وزیٹرز کے مقابلہ میں 72500 وزیٹرز آئیں گے جبکہ 2015ء کے ایئرشو میں 37ارب 20کروڑڈالرز مالیتی جہازوں کی خریداری کے آرڈرز دیئے گئے تھے اور 2015ء کے ایئرشو میں 61ممالک سے تعلق رکھنے والے 1,103نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں۔اس موقع پر متعدد ممالک کے جہاز فضائی کرتبوں اور فارمیشن کی شکل میں پروازیں کرنے کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان کے جے ایف 17تھنڈر جہاز بھی اس موقع پر فضائی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :