وزیراعلیٰ پنجاب کی باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعلی کا شہید کیپٹن جنید حفیظ ،شہید سپاہی رحم کی جرات اوربہادر ی کو خراج عقیدت شہید کیپٹن ،شہید سپاہی نے وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیں،ان کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ،شہبازشریف

پیر 13 نومبر 2017 20:41

وزیراعلیٰ پنجاب کی باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعلی نے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعلی نے شہید کیپٹن جنید حفیظ اور شہید سپاہی رحم کی جرات اوربہادر ی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے،وزیراعلی نے زخمی فوجی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے،وزیراعلی شہبازشریف نے کہاہے کہ شہید کیپٹن اورشہید سپاہی نے وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں-وزیراعلی نے کہاکہ شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیںاور ان کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔