وزیراعلیٰ پنجاب کا ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں ، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پیر 13 نومبر 2017 20:41

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے سے انسانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اس سانحہ میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔