ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ذیابیطس سے بچائوکے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پیر 13 نومبر 2017 20:41

ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ذیابیطس سے بچائو اور علاج معالجے سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے کیونکہ اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کے باعث انسانی جسم کو دیگر پیچیدگیوں کا سامناکرنا پڑ سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مر ض سے بچاؤ کیلئے علاج معالجے سے زیادہ احتیاط فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور متوازن غذا کے استعمال،باقاعدگی سے سیر اور ورزش کے ذریعے اس مرض سے محفوظ ر ہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوںاورعوام کیلئے اس مرض کے حوالے سے احتیاطی تدابیرسے آگاہی انتہائی ضروری ہے تاکہ مریض بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس مرض سے ہونے والی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے بچائو اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور حکومت اس موذی مرض سے بچائو کیلئے تمام تر ضروری وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مرض سے بچائو کیلئے عوام میں آگاہی مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :