Live Updates

الیکشن التواء کسی صورت قابل قبول نہ ہے تحریک انصاف کے بڑے جلوسوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) سخت خوفزدہ ہے،شاہ محمود قریشی

ائندہ انتخابات میں سندھ میں پی ٹی آئی کو ایک بھی سیٹ نہ ملنے کی بات بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے بلاول سندھ میں سندھ حکومت کی ناکامی کی وجوہات بارے غور کریں دوسروں پر تنقید نہ کریں ملک کی اکانوی تباہ ہوچکی ہے، ملک کا فنانس منسٹر ملک سے باہر بیٹھا ہے،صحافیوں سے گفتگو

پیر 13 نومبر 2017 20:25

الیکشن التواء کسی صورت قابل قبول نہ ہے تحریک انصاف کے بڑے جلوسوں سے ..
اوکاڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن التواء کسی صورت قابل قبول نہ ہے تحریک انصاف کے بڑے جلوسوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) سخت خوفزدہ ہے آئندہ انتخابات میں سندھ میں پی ٹی آئی کو ایک بھی سیٹ نہ ملنے کی بات بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے بلاول سندھ میں سندھ حکومت کی ناکامی کی وجوہات بارے غور کریں دوسروں پر تنقید نہ کریں ملک کی اکانوی تباہ ہوچکی ہے جبکہ ملک کا فنانس منسٹر ملک سے باہر بیٹھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار کرمانوالہ شریف میں سابق وفاقی وزیر سید صمصام بخاری اور پیر طیب شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پرا ظہار تعزیت کرنے کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے الیکشن التواء کی سازش کسی صورت قابل قبول نہ ہے حلقہ بندیوںکے لیی228ممبران درکار ہیں تحریک انصاف کے پاس 30سیٹیں ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کی اکانوی تباہ حالی کی جانب جا رہی ہے ملک کا کاشتکار اور کسان بد حالی کا شکار ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت مکمل غیر فعال ہو چکی ہے اس لیے تحریک انصاف قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں تحریک انصاف کے تاریخی بڑے جلسوں سے سیاسی ایوانوں میں بھونچال برپا ہو چکا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات