سبی،لہڑی و گردونواح میں موسم سرماکی کی پہلی بارش،بجلی کی فراہمی معطل،سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 13 نومبر 2017 20:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سبی،لہڑی اور گردونواح میں موسم سرماکی کی پہلی بارش،بجلی کی فراہمی معطل،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق سبی اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں گرج وچمک کے ساتھ موسلادار بارش ہوئی ہے بارش کے باعث سبی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی سبی میں موسم سرماکی پہلی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ لہڑی بختیار آباد اور گردونواح کے علاقوں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہو ئی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :