تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ڈویژنل صدر سمیت 12عہدیداروں و کارکنوں کو سینٹرل جیل ساہیوال میں نظر بند کر دیا گیا

پیر 13 نومبر 2017 20:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے گرفتار کے بارہ ڈویژنل صدر صابر حسین شاہ سمیت عہدیداروں اورکارکنوں کوسنٹرل جیل ساہیوال میں ایک ایک ماہ کے لیے نظر بند کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈویژنل صدر اورکارکنوں کو رات 12بجے سنٹرل جیل ساہیوال پولیس نے منتقل کردیا ، دیگر کارکنوں اور عہدیداروں میں حافظ امیتازاحمد ،ہیبت خاں ، غلام رسول ، محمد اجمل ، صفدر حسین ، رانا غلام حسین ،محمد عابد ،محمد منیراسداللہ،چوہدری دانش فاروق ،فیصل قدیر اورڈاکٹر عبدالمالک شامل ہیں۔

تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے عہدیداروں اورکارکنوں کو ساہیوال لاہورروڈ پر روڈ بلاک کرکے مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے گرفتارکرلیا تھا اوردیگر مظاہرین کو منتشرکردیاتھا۔ اب تک سنٹر ل جیل ساہیوال میں 43تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے عہدیداروں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے نظر بند کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :