اسلام آ باد تھا نہ نو ن پولیس کی کا رروائی ، دو منشیا ت سمگلر خواتین سمیت چار منشیا ت فروش گرفتار

پیر 13 نومبر 2017 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) اسلام آ باد تھا نہ نو ن پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے دو منشیا ت سمگلر خواتین سمیت چار منشیا ت فروش گرفتارکر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے منشیا ت فروشوں کے خلاف وسیع پیما نے پر کر یک ڈائو ن تیز کرنے کے احکا ما ت جا ری کیے تا کہ ایسی جر ائم کا خا تمہ ہو سکے ، ان احکا ما ت پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لیے ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیازی نے ڈی ایس پی محمد حسین لا سی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نو ن انسپکٹر نذرمحمد قریشی ، سب انسپکٹر محمد اقبال ، ہیڈ کنسٹیبل عارف حسین ، لیڈی کنسٹیبل امبرین رزاق، کنسٹیبلا ن ارشد اور سرفراز پر مشتمل ٹیم نے منشیا ت فروشوں کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون کیا اور مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 10کلو 500گرام چرس اور تین کلو گر ا م افیو ن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف تھا نہ نو ن میں مقدما ت درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی تفصیل ذیل ہے، دلا ور حسین ولد آدم خا ن سکنہ سیا لکو ٹ ، روبینہ زوجہ فہیم سکنہ محلہ جلا لپو ر وزیر آ باد ضلع گو جرنو الہ ، عائشہ بی بی سکنہ ضلع گو جرنو الہ اور محمد اکر م سکنہ ضلع سر گودھا شامل ہیں ،مزیدتفتیش جاری ہے ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد ساجد کیانی نے ایس پی انڈسٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیا زی اورپولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سرا ہا او ر پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جوا ء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :