Live Updates

پولیو عملہ کا عوام کے ساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، نوابزادہ امین اللہ رئیسانی

زبردستی گھروں میں گھسنے اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں،رہنما تحریک انصاف بلوچستان

پیر 13 نومبر 2017 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عاطف سنجرانی نے کہا ہے کہ پولیو عملہ کا عوام کے ساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے ،صوبائی رہنما نوابزادہ امین اللہ رئیسانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ہم ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر تعاون کرتے رہے لیکن کچھ عرصے سے مختلف علاقوں میں پولیو عملے کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے زبردستی گھروں میں گھس کر اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر ان شکایات کا نوٹس نہیں لیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے اس موقع پر صوبائی صیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ھوچکی ہے صوبے میں عوام صحت و تعلیم سمیت ہر بنیادی سہولت سے محروم ہے ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں پینے کے پانی کی قلت ہے بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین ہوچکا ہے اگر حکومت نے پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سابقہ ایم این اے سردار عاطف سنجرانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے الیکشن سے پہلے جو عوام کو سبز باغ دکھائے تھے صوبائی حکومت ان وعدوں اور دعوؤں کو پورے کرنے میں ناکام ھوئی ھے صوبائی حکومت کی ترجیحات عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی خزانے بنانے میں مرکوزہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات