علی زیدی کی ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

اعجاز لودھی ایک نڈر، دلیر اور ایماندار افسر ہیں اس طرح کے واقعات سے ان کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکتے،مرکزی سینئرنائب صدر پی ٹی آئی

پیر 13 نومبر 2017 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئرنائب صدر علی زیدی نے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری اعجاز لودھی کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ملوث لوگوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اعجاز لودھی ایک نڈر، دلیر اور ایماندار افسر ہیں اس طرح کے واقعات سے ان کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکتے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں علی زیدی نے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری اعجاز لودھی کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں اپنی اور تحریک انصاف کی حمایت کی بھرپور یقین دہانی کروائی جس پر اعجاز لودھی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور آئی-جی سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :