پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیرداخلہ وزراعت سندھ سے ملاقات

چینی گنا کے نرخوں/قیمتوں سمیت شوگر ملز کی رننگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت وتبادلہ خیال

پیر 13 نومبر 2017 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) وزیرداخلہ وزراعت سندھ سہیل انورخان سیال سے آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کی10 رکنی وفد نے عاصم عثمان غنی کی سربراہی میں ملاقات کی اورچینی گنا کے نرخوں/قیمتوں سمیت شوگر ملز کی رننگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت وتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرسیکرٹری زراعت،کین کمشنر،ڈی جی ایکسٹینشن وڈی جی ریسرچ زراعت سندھ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سہیل انور خان سیال نے وفد کو بتایا کہ ایسوسی ایشن اور کاشتکاروں کا مفاد حکومت سندھ کی ترجیحات ہیں تاہم اس ضمن میں ایسوسی ایشن اور کاشتکاروں کو بھی مفاد عامہ کے تحت جاری حکومتی اقدامات میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو انتہائی لگن اور دیانت کے ساتھ انجام ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ وزراعت سندھ اسی تسلسل میں آج(منگل)آبادگاروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :