پرویز مشرف اس قابل نہیں کہ ان کا نام لیا جائے ،سردار لطیف کھوسہ

پیر 13 نومبر 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق گورنر پنجاب اور ممتاز ماہر قانون سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف اس قابل نہیں کہ ان کا نام لیا جائے گزشتہ روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو کرپشن کے خاتمے کا ٹھیکہ دار بنے ہوئے ہیں وہ بھی کرپشن کے الزامات کے تحت نااہل ہونگے جبکہ عمران خان کی نااہلیت کے بعد دوسری باری پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کی ہوگی جو نااہلیت سے بچ نہیں پائیں گے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا مقدر اڈیالہ جیل ہے اور بہت جلد پورا خاندان اڈیالہ جیل جائیگا۔