بیوروکریسی سندھ میں عوام کی بجائے آصف زرداری کی خدمت کررہی ہے،ممتاز بھٹو

پیر 13 نومبر 2017 19:41

بیوروکریسی سندھ میں عوام کی بجائے آصف زرداری کی خدمت کررہی ہے،ممتاز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ بیوروکریسی سندھ میں عوام کی بجائے آصف زرداری کی خدمت کررہی ہے، بھٹو عوام کے پاس گئے وڈیروں کے پاس نہیں، تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت ہے، سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی اور دھوکے ہوئے ہیں، سندھ کو گندگی کا ڈھیر بنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میںممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے کہا کہ بھٹو عوام کے پاس گئے وڈیروں کے پاس نہیں، کسی سے ملکر مشکلات دور کرسکتے ہیں، تو یہ ہمارافرض بنتا ہے ہم ایسا کریں، انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ اس دھرتی کے مالک ہیں، تحریک انصاف میں شال ہونے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، پی ٹی آئی کا جھنڈا ساتھ لے کر آئے ہیں۔#