دبئی ائیر شو کا آغاز:ایمریٹس ایئرلائن اورامریکی بوئنگ کمپنی کے درمیان 15 ارب ڈالرکامعاہدہ

پیر 13 نومبر 2017 19:31

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) دبئی ایئرشو کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں ایمریٹس ایئرلائن نے امریکی طیارہ ساز ادارے بوئنگ کے ساتھ پندرہ ارب ڈالر سے زائد سرمائے سے طیارے خریدنے کی ایک ڈیل کو حتمی شکل دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمریٹس نے بتایاکہ طیاروں کی خریداری کے لیے فرانسیسی طیارہ ساز ادارے ایئربس سے بھی بات چیت کی جا رہی تھی، تاہم ایمریٹس کے لیے بوئنگ بہترین آپشن تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہئ چین کے موقع پر بھی بوئنگ نے 37 ارب ڈالر سے زائد کے طیارے فروخت کرنے کی ڈیل کو حتمی شکل دی تھی۔

متعلقہ عنوان :