او پی سی، اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے ہائوسنگ سکیموں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے‘افضال بھٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اوورسیز پاکستانیوں کی ہائوسنگ سکیموں سے متعلقہ شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جارہی ہیں

پیر 13 نومبر 2017 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر سمندر پار مقیم ہم وطنوں کی ہائوسنگ سکیموں کے حوالے سے شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ وہ ایک نجی ہائوسنگ سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کا موں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

افضال بھٹی نے کہا کہ او پی سی، اوورسیز پاکستانیوں کو مقررہ مدت میں پلاٹس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہائوسنگ سکیموں کی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے مذکورہ سکیم کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ سٹرکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی، سیوریج ، ڈرینج سسٹم اور دیگر ترقیاتی کام مقررہ مدت تک مکمل کئے جائیں تا کہ اوورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر الاٹیوں کو پلاٹس کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے مزیدبراں اس ضمن میں او پی سی کو ہفتہ وار بنیادوں پر رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔ افضال بھٹی نے ہائوسنگ سکیم میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا موقع پر جا کر جائزہ بھی لیااور انتظامیہ کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :