سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واسا کو یوسی 75میں ٹیوب ویلز کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی

پیر 13 نومبر 2017 18:59

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واسا کو یوسی 75میں ٹیوب ویلز کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین یوسی 75گنگال کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی اور کام فوری مکمل کر کے رپورٹ مانگ لی، گزشتہ روز یونین کونسل ڈھوک منشی خان میں چیئرمین دوست محمد کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر یونین کونسل 75گنگال کے چیئرمین ملک ناہید سلطان نے چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے موقع پر درخواست کی کہ علاقے میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر رہا ہے جس پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم ڈی واسا راجہ شوکت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر تمام رکے ہوئے پانی کے ٹیوب ویلوں کے کام جلد مکمل کر کے مجھے رپورٹ دیں اور چیئرمین ملک ناہید سلطان کی یوسی تمام جاری کاموں کو جلد مکمل کریں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ملک ناہید سلطان نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے یونین کونسل کوساٹھ کرروڑ روپے کی کثیر رقم سیوریج لائنوں کے لیے فوری طور پرواسا کو مہیا کی اور ایم ڈی واسا نے یونین کونسل70سی75تک کے چیئر مینوں اور وائس چیئرمین سے اپنے آ فس میں ملاقات کے موقع پر کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ شاہین ٹاؤن، بابر کالونی،نواز کالونی نیو گلزار قائد میں جاری پانی کے ٹیوب ویلوں اور سیوریج کا کام چند دنوں میں مکمل کر کے ان کا افتتاح کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :