Live Updates

عمران خان کے اپنے وزیراعلی خیبرپختونخواہ میں کرپشن کر رہے ہیں،خیبرپختونخواہ میں احتساب کا کوئی نام ونشان نہیں ،ْ لطیف کھوسہ

نیب کو شریف برادران کے خلاف فوری کاروائی کرنی چاہیے تھی ،ْپاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق کسی بھی تفتیش پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی ،ْ میڈیا سے بات چیت

پیر 13 نومبر 2017 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی ضیاء آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ عمران خان کے اپنے وزیراعلی خیبرپختونخواہ میں کرپشن کر رہے ہیں،خیبرپختونخواہ میں احتساب کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ جب اپنے بیان سے انحراف کرتا ہے تو سیدھا جیل جاتا ہے،نیب کو شریف برادران کے خلاف فوری کاروائی کرنی چاہیے تھی،پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق کسی بھی تفتیش پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان صاحب نے ضیااللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے،عمران خان کا زیرو کرپشن کا ایجنڈے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا،عمران خان کے اپنے وزیراعلی خیبرپختونخواہ میں کرپشن کر رہے ہیں،خیبرپختونخواہ میں احتساب کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضیااللہ آفریدی کو کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر پارٹی سے نکالا گیا،آپ بھی اپنی اداوں پر غور کریں،ہم جب عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف سنگین مقدمات میں ملوث ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے،ڈاکٹر عاصم عدالت کے حکم پرعلاج کیلئے باہر گیا تھا اور 27دن کے اندر واپس بھی آگیا جبکہ 9تاریخ کو انہوں نے دوبارہ باہر جانا تھا لیکن انہیں پتہ چلا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے، ہماری درخواست حکومت کے پاس 15دنوں سے پڑی رہی، عدالت نے 16تاریخ کیلئے حکومت کو اس بارے میں نوٹس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو طرح کے قوانین ہیں،ایک قانون پیپلزپارٹی کے لیے ہے جس میں سب کو جیلوں میں بھیجا جاتا ہے،دوسرا قانون وہ ہے جس میں علاج کے لیے سب باہر بھاگ جاتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات