کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری ،موسم سرد ہوگیا

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ،گیس پریشر میں کمی

پیر 13 نومبر 2017 18:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری سے موسم سرد ہوگیا مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات گیس پریشر میں کمی ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کی شب بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ،تفتان ،نوکنڈی،مستونگ،قلات ،سنجا وی ،لورالائی،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ،سبی ،نوشکی،ہرنائی ،ژوب میں موسم سرما کی بار شوں کا سلسلہ شروع ہوا جو پیر کے روز بھی جاری رہا ،جبکہ پیر کے روزضلع زیارت کے مختلف علاقوں اور پہاڑوں پرمو سم سرما کی پہلی برفبار ی بھی ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارش اور برفباری کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے، کچے مکانات کی چھتوں سے پانی ٹپکنے اورسڑکوں پر پھسلن کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ مختلف اضلاع میں گیس پر یشر میں کمی کی وجہ سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سا منا کرنا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والی اگلے 24گھنٹے جاری رہے گا جبکہ آئند چند روز میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ،اسسٹنٹ کمشنر زیارت نے برفباری کے بعد شہریوں اور شاہراہوں پر سفر کر نے والے افراد کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی جبکہ نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میںبھی عملے کو الڑٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔