چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کو تنخوائوو کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا

پیر 13 نومبر 2017 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کو تنخوائوو کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے تین دن کے اندر وضاحت طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ اساتذہ ماہ اپریل میںاین ٹی ایس کے ذریعے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میںبھرتی کئے گئے تھے جن کو دفتری پیچید گیوں / سست روی کیوجہ سے ابھی تک تنخوا ئیںجاری نہیں ہوئے ہیںجس کی وجہ سے ان اساتذہ اور ان کے خاندانوں میںتشویش پھیل گئی ہے ان اساتذہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مسئلے کو اجاگر کیا تھاجس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مسئلے کا مکمل چھان بین کرکے غفلت بھرتنے والوںکی نشاندہی کر کے جامعہ رپورٹ تین دن میں انہیں بھجوائیں اور مذکورہ اساتذہ کو تنخوا ئووں کی فوری ادئیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔