بدعنوانی کے خاتمہ کی جدوجہد میں عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، محب اللہ معاون خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا

لله

پیر 13 نومبر 2017 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک، فشریز و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے شعور دیا اور یہی وجہ ہے کہ اب عوام اورخصوصی طور پر نوجوان طبقہ چوروں اور بد عنوان حکمرانوںکے خلاف تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان پر باریوں کے ذریعے حکمرانی کرنے والے بدعنوان حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے اور وہ آئندہ کیلئے پھر اقتدار میں آنے کی امید نہ رکھیں کیونکہ پورے ملک کی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یونین کونسل ہزارہ کبل سوات میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ کارکنان حاجی شیر زمان خان، حاجی بخت زمان خان، محمد زمان خان، محمد اکرام، اقبال، صابر شاہ، حضرت رحمان، نوررحمان، بخت کرم، زیبر شاہ ، نثار، حاجی حیدر، بدر حاجی صاحب اور دیگر نے اپنے عزیز و اقاریب کے ساتھ اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی ائی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عزیز الرحمان، حاجی محمد رحمن ، ملک عبدا لکبر خان کانجو و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے علاقہ میں موجودہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران یو سی ہزارہ میں دریا کے کنارے حفاظتی پشتہ جات سمیت بجلی کے متعدد منصوبے اور ایر یگیشن چیلنجز کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ علاقے میں ملوچ روڈ، سکولوں کی تعمیر اور آبپاشی کے متعدد چھوٹے بڑے منصوبے بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی ترقی و خوشحالی پر توجہ دے رہی ہے اور صوبہ بھر میں قومی تعمیر نو کے میگا پرا جیکٹ پر کام جاری ہے جسکا مستقبل میں دورس نتائج حاصل ہونگے۔تقریب میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر نئے سیاسی ورکروں کو مبارکباد دی۔