صدر مملکت نے وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی

وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت علیل فنکاروں کے علاج کا خصوصی اہتمام کیا جائے، وزرات صحت صورتحال کا جائزہ لیکر فوری اقدامات کرے، صدرممنون حسین کی ہدایت

پیر 13 نومبر 2017 18:46

صدر مملکت نے وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے ملک کے مختلف حصوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کیلئے مالی امداد کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کا اجلاس صدر مملکت کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہوا جس میں وزارتِ خزانہ، کابینہ ڈویڑن ، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری وزارت صحت اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مدد کیلئے آنیوالی درخواستوں کا جائزہ لے کر ضرورت مند فنکاروں کی مالی امداد کی منظوردی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت علیل فنکاروں کے علاج کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ صورت حال کا جائزہ لے کر فوری طور پر اقدامات کرے۔ صدر مملکت نے سنٹر کمیٹی کو ہدایت کی کہ ملک میں کسی ایسی غیر ملکی فلم کی نمائش کی اجازت نہ دی جائے جس سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ہو۔

اس موقع پر آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان عطاالحق قاسمی، اصغر ندیم سید، ، عارف حبیب، ، مصطفی قریشی، نجیب اللہ انجم، شاہد شفیق، قوی خان ، سلمان علوی ، زیبا محمد علی اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :