وزیر اعلیٰ سندھ کا وعدہ تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

سندھ بھر کے نوے ہزار سے زائدلوکل گورنمنٹ ، بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں آن لائن نہ ہونے کے سبب مشکلات کا شکار

پیر 13 نومبر 2017 18:44

وزیر اعلیٰ سندھ کا وعدہ تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کا وعدہ تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ہے۔سندھ بھر کے نوے ہزار سے زائدلوکل گورنمنٹ ، بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں آن لائن نہ ہونے کے سبب مشکلات کا شکار،ریٹائرڈ ملازمین گریجویٹی اور پنشن کی یک مشت ادائیگی نہ ہونے کے باعث پریشان،کروڑوں روپے گریجویٹی کے واجب الادا۔

ملازمین کی صدا کے باوجودسندھ حکومت اور محکمہ بلدیات کے بالا افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔تفصیلات کے مطابق سندھ سینگار میونسپل ورکرز یونین سی بی اے کے صدر محمد رضا شیخ۔متحدہ مزدور فیڈریشن کے رہنماء محمد علی پھلپوٹو نے بلدیہ کے ملازمین کی جانب سے عرصہ دراز سے سے آواز بلند کی جارہی ہے کہ سندھ بھر کے محکمہلوکل گورنمنٹ کے نوے ہزار سے زائد ملازمین کے بنیادی مسائل خصوصاً آن لائن تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ معاشی بدحالی اور مالی بحران میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاکل گورنمنٹ کے ملازمین کو ان کے بنیادی مسائل کے حل ،گریجویٹی کی یکمشت ادائیگی اور تنخواہیں آن لائن خزانہ آفیس سے منسلک کردی جائیں گی تاکہ لوکل گورنمنٹ م لازمین دیگر محکموں کی طرح یکم تاریخ سے اپنی تنخواہیں براہ راست حاصل کرسکیں گے اور ریٹائرڈ ملازمین اپنی گریجویٹی یکمشت ہی رقم چیک کی صورت میں حاصل کرسکیں گے کا وعدہ کیا تھا جو وعدہ وعدہ ہی رہ گیا مگر وفانہ ہوسکا ہے،انہوں نے بتایاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو اقساط کی صورت میں گریجویٹی کی رقم ملنے کی صورت میں وہ اپنے کام کاج بچیوں کی شادی سمیت دیگر امور صحیح طرح سے سر انجام نہیں دے سکتے اور نہ ہی ریٹائرڈ منٹ کے بعد کوئی دوسرا کاروبار کرسکتے ہیں۔

ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے خزانے آفیس سے آن لائن کرنے اور ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی کی رقم یکمشت ملنے سے ان میں پائی جانے والی پریشانی کا خاتمہ ممکن ہے اور ملازمین اپنے دفتری امور بھی احسن طریقے سے ادا کرسکیں گے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ،وزیر بلدیات سندھ،چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہیں آن لائن کرنے اور گریجویٹی کی رقم کا چیک کی صورت میں یکمشت ادا کی جائے بصورت دیگر لوکل گورنمنٹ سندھ بھر کے ملازمین محترمہ شہید رانی بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ میں ان کے مزار کے سامنے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔