سعدحریری کاانٹرویودکھاتے وقت متعددلبنانی چینلز کی نشریات منقطع

جھو ٹ بولنے والوں نے اپنے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے نشریات کو معطل کرنے کا سہارا لیا،سعودی وزیر

پیر 13 نومبر 2017 18:44

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سعودی وزیر مملکت برائے امور خلیجِ عربی ثامر السبھان نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کے المستقبل نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو کو دکھاتے وقت لبنان کے کئی چینلز نے نشریات کا سلسلہ معطل کردیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعد الحریری نے جب سعودی عرب میں اپنے قیام سے متعلق حزب اللہ کے دعوئوں کی حقیقت طشت از بام کرنا شروع کیں او رلبنان کو بھاری مصائب میں ملوث کرنے کی حزب اللہ کی کوششوں سے پردہ اٹھایا تو مخصوص چینلز نے اپنی نشریات معطل کردیں۔ السبھان نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ جھو ٹ بولنے والوں نے اپنے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے نشریات کو معطل کرنے کا سہارا لیا۔

متعلقہ عنوان :