Live Updates

بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کی درخواست پر نواز شریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64سیاستدانوں سے جواب طلب

پیر 13 نومبر 2017 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64سیاستدانوں سے 7دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ میں 64سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنارکھے ہیں، درخواست پر کئی سیاست دانوں نے جواب داخل کروا دیے ہیں تاہم بیشتر نے نہیں کروائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیاستدانوں کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دے، عدالت نے تمام سیاستدانوں کو 7دسمبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات