سیاسی جماعتیں ملکی معیشت کی بہتری اور اصلاحات کے لائحہ عمل کے لئے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو ں، کاٹی

پیر 13 نومبر 2017 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )سے جاری اپے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے استحکام اور معیشت کی ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں صنعتی ترقی کے لئے ایک بھرپور پروگرام پیش کریں اور ایسا لائحہ عمل طے کریں جس پر چل کر ملکی معیشت مستحکم ہوسکے اور کاروباری سرگرمیاں عروج پر پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان جماعتوں کا پروگرام اور ان کی تجاویز پچھلے کئی سالوں سے گرتی ہوئی برآمدات کو مزید زوال پزیر ہونے سے بچا کر ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا سبب بن سکے۔انہوں نے کہا کہ کاٹی پاکستان کے ایک بہت بڑے صنعتی علاقے کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان کے ریونیومیں اہم کردار کرتی ہے اس لئے کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس منیر ، صدر طارق ملک اور نائب صدر جنید نقی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتو ں کے سربراہان اور دیگر سیاسی قوتوں کو کاٹی میں شرکت کی دعوت دی جائے تاکہ صنعتوں کی ترقی، ملکی معیشت کی بہتری اور معاشی اصلاحات کے لائحہ عمل کے لئے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو سکیں۔