فیلڈ میں اِن ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کرنیوالی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے ‘ ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت

پیر 13 نومبر 2017 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیلڈ میں اِن ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے دورے کریں اور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :