جنسی ہراسگی سے بچنے کے لیے ماں بیٹی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 نومبر 2017 18:01

دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2017ء): جنسی ہراسگی سے بچنے کے لیے ماں بیٹی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر کانپورمیں پیش آیا جہاں ماں بیٹی نے مردوں کے ایک گروہ کی جانب سے ہراساں ہونے سے بچنے کے لیے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر دونوں ماں بیٹی کو چوٹیں آئیں جس پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی ٹرین نے ہوورا اسٹیشن کراس کیا تو ٹرین میں موجود مرد حضرات کے ایک گروہ نے انہیں جنسی طور ہر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اپنی عزت بچانے کے لیے بیٹی سمیت چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جی آر پی انچارج نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کی مرد حضرات سے پہلے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے جنسی طور پر ہراساں ہونے کے خوف سے ٹرین سے کُودنے کا فیصلہ کیا۔