ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ احتساب کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، علامہ راشد محمود سومرو

سندھ میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں جے یو آئی(ف)کے بغیر بننے والا الائنس گڈا الائنس ہے ،ر آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کریں گے، جنرل سیکرٹری جے یوآئی (ف) سندھ

پیر 13 نومبر 2017 18:09

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ احتساب کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔عمرکوٹ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اپنی اصل صورت میں بحال ہوکر ملک میں دینی قوتوں کو یکجا کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں علامہ راشد محمود سومرو نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ نواز لیگ کی خواہش پر متحدہ مجلس عمل کو بحال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی صورت میں جمعیت علمائے اسلام وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلے گی،سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کی کاکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا برا حال کرکے رکھ دیا ہے حکمران اپنی مستیوں میں پورے ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں اپوزیشن کے بننے والے گرینڈ الائنس کے حوالے سے انہوں نے کہا وہ اس گرینڈ الائنس کو گڈا الائنس سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کے بھرپور مقابلے اور وسیع تر اتحاد کے لیے پیرصاحب پگارا، ارباب غلام رحیم ،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا وغیرہ سے ملاقاتیں کی مگر کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں ملا۔

راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں جے یو آئی(ف)کے بغیر بننے والا الائنس گڈا الائنس ہی ہوگا۔جے یو آئی(ف)واحد جماعت ہے جو پیپلزپارٹی کا سندھ میں بھرپور مقابلہ کررہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سندھ بھر میں تمام نشستوں پر جمعیت علمائے اسلام اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں راشد محمود سومرو نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام(ف) پاکستان میں صاف شفاف احتساب کی حامی ہے ،گذشتہ70 سالوں سے کرپشن لوٹ کھسوٹ نے ملک کو بدحال کردیا ہے۔احتساب کا عمل صرف شریف خاندان تک محدود نہ رکھا جائے۔اس موقع پر علامہ راشد محمود سومرو کے ہمراہ مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا اعظم جہانگیری اور مولانا تاج محمد ناہیوںبھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :