مستونگ کے علاقے میں کوچ بے قابو ہو کر لیویز کی گاڑی سے ٹکر ا گئی ،دو اہلکار زخمی

پیر 13 نومبر 2017 17:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) مستونگ کے علاقے میں کوچ بے قابو ہو کر لیویز کی گاڑی سے ٹکر ا گئی دو اہلکار زخمی ،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو مستونگ میں تیزرفتار کوچ بے قابو ہوکر لیویز چیک پوسٹ پر کھڑی لیویز کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امدا د کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کوچ کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :