پاکستان اور سعودی عرب عقیدہ، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں منسلک ہیں ، ممنون حسین

دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے مختلف شعبوں میں گہرے روابط میں مزید گہرائی پیدا کرنے کیلئے کام جاری رہنا چاہئے، صدر مملکت کی سعودی سفیر سے گفتگو

پیر 13 نومبر 2017 17:46

پاکستان اور سعودی عرب عقیدہ، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں منسلک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب عقیدہ، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں منسلک ہیں اورا ن کے درمیان زندگی کے مختلف شعبوں میں گہرے روابط ہیں جن میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے لیے کام جاری رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات سعودی عرب کے سفیر کموڈور نواف سعید احمد المالکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک نے آزمائش کے ہر موقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرخلوص تعلقات کا یہ سلسلہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔