آل کالجز فنڈ ایسو سی ایشن کا اجلاس ، ملازمین کو فورمستقل فوری مستقل کرنیکا مطالبہ ، احکامات جاری کرنے پردھرنے کی دھمکی دیدی

پیر 13 نومبر 2017 17:46

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) آل کالجز فنڈ ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کا اجلاس ۔ گزشتہ 15سال سے سینکڑوں ملازمین مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں مگر ان کو مستقل نہیں کیا جا تا ۔ صوبائی حکومت نے فوری طور پر مستقلی کے احکامات جاری نہ کئے تو بنی گالہ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے ۔

صدر مفتی غفور اللہ جان ۔ تفصیلا ت کے مطابق آل کالجز فنڈز ایسوی ایشن خیبر پختونخوا کے تدریسی ملازمین کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر مفتی غفور اللہ جان منعقد ہو ا۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں نصیر خان ، عابد جان ،شیر زمان شیر ، ایدھی ایمن ، فضل سبحان ، مدرار اللہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی صدر مفتی غفور اللہ جان اور دیگر نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے مختلف کالجوں میں سینکڑوں لیکجررز کالج فنڈ ز سے تدریسی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں مگر ان کو مستقل نہیں کیا جا رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویج ملازمین کی طرح چھٹیوں میں ان کو تنخواہیں نہیں دی جاتی اور ہمارے بچوں کے منہ سے نوالا چھنا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی کی طرح ہمیں بھی مستقل کیا جائے ۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اتوار کے روز احتجاج کے حوالے سے ختمی لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور بنی گالہ سمیت صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :