اسلام آبادہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خاتمے، قادیانیوں کا علیحدہ ڈیٹا بیس مرتب کرنے کیلئے درخواست دائر ر سرکاری ملازمت کرنے والے قادیانی عہدیداران کا علیحدہ ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے، درخواست گزار کا موقف

پیر 13 نومبر 2017 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) تحریک ختم نبوت کے راہنمامولانا اللہ وسایا نے اسلام آبادہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خاتمے اور قادیانیوں کا علیحدہ ڈیٹا بیس مرتب کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی ، ایڈوکیٹ حافظ عرفات نے دائر کی ،درخواست میں موئقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ، قانون اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فریقالیکشن ایکٹ 2017میں ختم نبوت کے حوالے سے ختم کی جانے والی شقوں کو بحال کیا جائے، درخواست گزارالیکشن ایکٹ 2017 کے زریعے ختم نبوت کی شقوں کے خاتمے کے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، درخواست گزار سرکاری ملازمت کرنے والے قادیانی عہدیداران کا علیحدہ ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے۔

(جاری ہے)

سوموار کو تحریک ختم نبوت کے راہنمامولانا اللہ وسایا نے اسلام آبادہائیکورٹ میں قادیانیوں کا علیحدہ ڈیٹا بیس مرتب کرنے کے لیے درخواست دائر کر تے ہوئے موئقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ، قانون اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فریق الیکشن ایکٹ 2017میں ختم نبوت کے حوالے سے ختم کی جانے والی شقوں کو بحال کریں ۔الیکشن ایکٹ 2017 کے زریعے ختم نبوت کی شقوں کے خاتمے کے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور سرکاری ملازمت کرنے والے قادیانی عہدیداران کا علیحدہ ڈیٹا بیس مرتب بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :